منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

دمشق کے نواح میں داعش کے خلاف لڑائی میں 30 شامی فوجی ہلاک

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع علاقے میں داعش کے جنگجوؤں کے ایک جوابی حملے میں 30 سے زیادہ اسدی فوجی ہلاک ہوگئے ۔شامی فوج اپنے اتحادیوں کی مدد سے گذشتہ کئی روز سے دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینی مہاجرین کے کیمپ الیرموک اور ایک علاقے الحجر الاسود میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف جنگ آزما ہے اور وہاں سے ان کا قبضہ ختم کرانے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کررہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایاکہ گذشتہ ہفتے شامی فوج ان دونوں علاقوں کو آپس میں ملانے والی شاہراہ کو کاٹنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن داعش کے جنگجو جوابی حملہ کر کے اس کو دوبارہ کھولنے میں کامیاب ہوگئے ۔رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان ایک بیان میں کہا کہ داعش کے جنگجو مارو اور بھاگ جاؤ طرز کی کارروائیاں کررہے ہیں اور اس دوران میں انھوں نے 30 شامی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ شامی رجیم کی پیش قدمی سست روی کا شکار ہے ،سرکاری فوجیوں نے بعض ٹھکانوں اور عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے لیکن ہفتے کے روز کے بعد سے انھوں نے کوئی تزویراتی پیش قدمی نہیں کی ہے۔اس وقت شامی فوجیوں کا حجر الاسود کے 60 فی صد حصے پر کنٹرول ہے جبکہ داعش کا الیرموک کیمپ کے 80 فی صد سے زیادہ حصے پر کنٹرول ہے۔رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ شامی فوج ان دونوں جگہوں پر داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کررہی ہے۔شامی فوج نے دمشق کے نواح میں واقع مشرقی الغوطہ کے علاقے کو مفتوح بنانے کے بعد داعش کے خلاف اپریل کے وسط میں یہ محاذ کھولا تھا۔اس کے بعد سے لڑائی میں ڈیڑھ سو سے زیادہ شامی فوجی اور داعش کے 120 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ان کے علاوہ 47 شہری بھی اس لڑائی کی نذر ہو گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…