جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہم ہولو کاسٹ اور انسانیت پر اس کے اثرات سے انکار نہیں کرسکتے ، عالمی رابطہ اسلامی

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)عالمی رابطہ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے کہاہے کہ دنیا ہولو کاسٹ کی تاریخی اہمیت اور اس کے انسانیت پر اثرات کا انکار نہیں کرسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد العیسیٰ نے یہ بات واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق قریب پالیسی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کلیدی تقریر کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہاکہ ہم اس واقعے سے انکار یا اس کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتے ہیں ۔

میں نے اس واقعے پر ایک پیغام لکھا تھا اور اس میں اپنے احساسات کا اظہار کیا تھا۔اس پیغام کے ردعمل میں مسلم دنیا اور اس کے باہر سے بڑا ردعمل آیا تھا کیونکہ ہمارے اسلامی ادارے اسلامی دنیا میں ایک بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کا دنیا بھر میں ایک بڑا اثر ہے۔محمد العیسیٰ اسی سال کے اوائل میں اپنے ایک خط کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی ہولو کاسٹ کی تاریخی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا۔انھوں نے اس کانفرنس میں کہاکہ میں ذاتی طور پر ایک مسلم کی حیثیت سے اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں سچ بولنا چاہیے اور ہمیں اس موضوع پر عالمی رابطہ اسلامی کی جانب سے بولنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…