جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

حوثیوں کے ہاتھوں یمن کے تاریخی شہرکے صفحہ ہستی سے مٹنے کا خطرہ

datetime 29  اپریل‬‮  2018 |

صنعاء(این این آئی)یمن میں حکومت کے خلاف برسرجنگ ایران نواز حوثی گروپ نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ملک کے تاریخی شہر زبید میں سیکڑوں کی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں جس کے نتیجے میں شہر کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی پہلے بھی الزبید شہر کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتے آئے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب باغیوں کی طرف سے شہر کے تاریخی آثار کو تباہ وبرباد کرنے کی دھمکیاں موجود ہیں بارودی سرنگوں کا بچھایا جانا انتہائی خطرناک اشارہ ہے۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ الزبید شہر کے مغربی ساحل کی طرف سے یمن کی سرکاری فوج عرب اتحادی فوج کی معاونت سے تیزی کے ساتھ الزبید شہر کی طرف بڑھ رہی ہے۔ سرکاری فوج شہر سے 37 کلو میٹر دور ہے۔ اسے روکنے کے لیے حوثی باغیوں نے شہر میں جا بہ جا بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔مقامی باشندوں کے مطابق حوثی باغیوں نے نہ صرف شہر کے داخلی راستوں پر سیکڑوں کی تعداد میں بارودی سرنگیں نصب کی ہیں بلکہ شہر کی تاریخی عمارتوں، قلعوں، دیواروں اور دیگر اہم مقامات پر بھی بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ باغیوں نے الزبید شہر میں لڑائی کے لیے بھاری توپ خانہ بھی منتقل کردیا ہے۔شہر میں 2400 پرانی تاریخی یادگار عمارتیں مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی علامت ہیں۔ ان میں بعض عمارتیں 200 اور بعض 600 سال پرانی ہیں۔ فرانسیسی مستشرق پول پونفال اس شہر کو مشرق کا آکسفرڈ قرار دے چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…