پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بھاتی پولیس افسرنے حریت قیادت کے خلاف انتہائی فحش زبان استعمال کی ،یاسین ملک پر بھارتی پولیس کا تشدد ، قتل کی دھمکیاں ، زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو آج سرینگر میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے خانیار میں غوثیہ ہسپتال کے نزدیک محمد یاسین ملک اور پارٹی رہنما بشیر احمد کشمیری کو اس وقت روک لیا جب وہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر

حریت رہنماؤں کی مسلسل گرفتاری اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے نوجوانوں کے قتل عام اورطلباء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف ایک پرامن مظاہرے میں شرکت کیلئے جامع مسجد سرینگر کی طرف جار ہے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھاتی پولیس کے افسرنے یاسین ملک کی گاڑی روک کر تمام حریت قیادت کے خلاف انتہائی فحش زبان استعمال کی اور حریت رہنماؤں کو دہشت گرد قراردے کرانہیں قتل کرنے کی مسلسل دھمکیاں دیتا رہا۔ بیان میں کہا گیا کہ محمد یاسین ملک کی طرف سے پولیس افسر کی بد تمیزی پر اعتراض کے بعد پولیس اہلکارمحمد یاسین ملک اور انکے ساتھی پر حملہ آور ہوئے اور انہیں زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں پولیس سٹیشن خانیار لے جایا گیا جہاں سے انہیں کوٹھی باغ تھانے منتقل کردیا گیا۔بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے میں حریت رہنما مختار احمد وازہ کو بھی گرفتارکرکے گھر میں نظربند کردیا ۔حریت رہنماؤں بشمول میرواعظ عمرفاروق، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، محمد احسن انتو، امتیاز احمد ریشی اور غلام نبی وار نے اپنے بیانات میں محمد یاسین ملک پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کٹھوعہ میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کی بے حرمتی اور قتل کی کسی بین الاقوامی ادارے کے ذریعے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی عدلیہ کے مسلسل متعصبانہ رویے کی وجہ سے کشمیریوں کو اس پر اعتماد نہیں ہے۔ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک طالب علم کی شہادت پر آج شوپیان قصبے میں مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ نوجوانوں نے قصبے میں سڑکوں پر نکل کر طالب علم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔قصبے میں تعینات بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد مظاہرین اور

بھارتی فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ دلی پولیس نے بھارت کی 500ویب سائٹس جن میں سرکاری ویب سائٹس بھی شامل ہیں، ہیک کرنے کے الزام پر دو کشمیری طالب علموں کو پنجاب سے گرفتار کرلیاہے۔ بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کو فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کے تحت اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ظہور وٹالی کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جھوٹے کیس کے سلسلے میں پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے۔

اوسلو میں ناروے کے سابق وزیر اعظم Kjell Magne Bondevkنے اپنے ادارے اوسلو سینٹر کے زیر اہتمام کشمیر کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے مصائب اب ختم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی تنازعہ کشمیر کو جلد حل کیا جائے گا۔ مشال ملک اور سردار علی شاہنواز سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…