اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں چار فلسطینی شہید، 600 زخمی

28  اپریل‬‮  2018

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور650 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے 300 کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے حق واپسی کے لیے ریلیاں نکالیں۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔اشرف القدرہ نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی مظاہرین شہید اور 650زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے 300 کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔عینی شاہدین کا کہناتھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے زور دار آواز پیدا کرنے والے بم بھی استعمال کیے۔ سرحد پر زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حچھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئیہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا کل پانچواں جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں پانچ ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…