اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

چار ہزار یورو لیکرتارکین وطن کو صرف 40منٹ میں یورپ پہنچانے والا گروہ گرفتار،حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپانوی حکام نے مراکش میں ایک ایسے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جو انتہائی تیز رفتار کشتیوں کی مدد سے فی کس چار ہزار یورو لے کر غیر قانونی تارکین وطن کو آدھ گھنٹے میں اسپین میں داخل کرا دیتا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپانوی پولیس نے کہاکہ یہ گروپ اپنی

اس چھوٹی سی مگر انتہائی تیز رفتار کشتی پر ایک تا تین تارکین وطن کو بٹھاتا اور مراکش اور آبنائے جبل الطارق میں صرف پندرہ کلومیٹر کی سمندری پٹی آدھ گھنٹے میں عبور کر کے ان تارکین وطن کو اسپین پہنچا دیتا، پولیس کے مطابق اس راستے سے اسپین پہنچنے والے تارکین وطن کی مجموعی تعداد تو نہایت قلیل ہے، تاہم اس انداز کی کشتیوں کے ذریعے اس طرح دراندازی کی کارروائی میں تیزی کا رجحان ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروہ اسی طریقے سے منشیات بھی اسپین پہنچاتا تھا۔ حکام کا کہناتھا کہ اس طریقے سے اسپین پہنچنے والے تارکین وطن یا تو اسپین میں ہیں یا پھر فرانس یا اٹلی منتقل ہو چکے ہیں۔یورپی حکام کے مطابق اسی صورت حال کے سبب شمالی افریقہ سے اسپین کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہسپانوی حکام نے مراکش میں ایک ایسے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جو انتہائی تیز رفتار کشتیوں کی مدد سے فی کس چار ہزار یورو لے کر غیر قانونی تارکین وطن کو آدھ گھنٹے میں اسپین میں داخل کرا دیتا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپانوی پولیس نے کہاکہ یہ گروپ اپنی اس چھوٹی سی مگر انتہائی تیز رفتار کشتی پر ایک تا تین تارکین وطن کو بٹھاتا اور مراکش اور آبنائے جبل الطارق میں صرف پندرہ کلومیٹر کی سمندری پٹی آدھ گھنٹے میں عبور کر کے ان تارکین وطن کو اسپین پہنچا دیتا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…