ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

ٹرمپ 13 جولائی کو برطانیہ کا دورہ کریں گے، سرکاری اعلان

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 13 جولائی کو برطانیہ کا دورہ کریں گے، جس کی توقع کافی عرصے سے کی جارہی تھی۔ یہ مصروف دورہ ہوگا لیکن زیادہ باضابطہ سرکاری دورہ نہیں ہوگا جس میں صدر کی ملاقات ملکہ الزبیتھ سے ہوتی۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارا ہکابی سینڈرز اور برطانوی وزیر اعظم کے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے علیحدہ علیحدہ کیا۔

انٹلانٹک کونسل کے مواصلات کے نائب صدر اینڈریو مارشل نے کہاکہ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ طے کرانا تکلیف دہ اور شدید مشکل عمل تھا۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر صدر کی جانب سے دیے جانے والے بیانات پر برہمی کے معاملے پر جس میں لندن کے میئر صادق خان کی نکتہ چینی بھی شامل تھی اِن کے باعث یہ مختلف صورت حال کا سبب بنا۔اس سال کے اوائل میں ٹرمپ کا برطانیہ کا مجوزہ دورہ منسوخ کیا گیا، جس دوران وہ لندن میں نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح کرنے والے تھے جس ایک ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی چھ کونوں کی شکل والی عمارت کو صدر انتہائی مہنگی عمارت قرار دے چکے ہیں۔برطانیہ کے قدامت پسند گروپوں نے جو ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں، اس سے قبل صدر کو لندن نہ آنے کا مشورہ دیا تھا چونکہ بقول اْن کے خاصے احتجاج، جرم اور بدنظمی کے خدشات لاحق ہیں۔اس کے برعکس ایک مراسلے میں تنظیموں نے مشورہ دیا تھا کہ ٹرمپ اسکاٹ لینڈ جا کر اپنے آبائی گھرکا دورہ کریں اور اگر کوئی باضابطہ سرکاری دورہ طے ہوتا ہے تو اْنھیں بلمورل کے محل جا کر ملکہ سے ملاقات کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…