اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

بین الاقوامی دہشتگردی معاشرے کیلئے بڑا خطرہ قرار، سیتا رمن

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع سیتا رمن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دہشتگردی معاشرے کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کی کوئی بھی قسم برداشت نہیں کی جائے گی، بھارت باہمی مفادات کیلئے ایس سی اوکے تمام رکن ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے بین الاقوامی دہشتگردی کو معاشرے کیلئے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے رکن ممالک سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔

واضح ہو کہ ہندوستان پہلی مرتبہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کررہا ہے۔ ایس سی او کے وزرائے دفاع کی 15ویں میٹنگ چین کے شہر بیجنگ میں ہوئی۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے وسیع تر یورو ایشیا ئی ممالک کے ساتھ شراکت داری کی توسیع میں ہندوستان کی دلچسپی پرروشنی ڈالی۔ہندوستان نے روس اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی رابطے کے ساتھ باہمی اعتماد اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینے ، باہمی مفادات کے حصول کیلئے ایس سی اوکے تمام رکن ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…