اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرکو سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام جاری کرنے والے شخص کی تلاش کیلئے پاکستان سے مدد طلب ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد شعیب نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جو افراد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ان کا پتہ چلانا بہت مشکل ہے۔ کیپٹن(ر) محمد شعیب نے بتایا کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے ایف آئی اے سے رابطہ کیا گیاہے تاہم اس وقت تحقیقات کا
آغاز کریں گے جب سفارتی ذرائع کی جانب سے باضابطہ درخواست سامنے آئیگی اور پھر اس شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ۔اسی ذرائع کو معلومات فراہم کی جائیں گی ۔عمران خان کی تصویر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ یہ تصویر 17 اکاﺅنٹس سے اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں سے 15 اکاﺅنٹس بھارتیوں کے ہیں جبکہ صرف دو اکاﺅنٹس پاکستانی ہیں جن میں سے ایک نے تصویر ڈیلیٹ کر دی ہے دوسرے نے ابھی لگارکھی ہے ۔