منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مارکسزم چین کا رہنما نظریہ ہے اور رہے گا ، یہ ہماری روحانی طاقت کا منبع ہے ،شی جن پنگ

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مارکسزم نظریات کمیونسٹ پارٹی کا رہنما نظریہ ہے اور رہے گا ، کمیونسٹ پارٹی نئے عہد میں مارکسزم نظریات کی روشنی میں ملک و قوم کی ترقی کے نصب العین کو فروغ دیگی ، ان نظریات میں نئی جان ڈالے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے تیئس تاریخ کو ایک سیمنار کا اہتمام کیا ۔

اس سیمنار میں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبران نے کمیونسٹ پارٹی کے اعلامیے کی تاریخی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جناب شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کے اعلامیے کاایک بار پھر جائزہ لینے کا مقصد مارکسزم نظریات اور عقیدے کی اہمیت پر زور دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارکسزم نظریات کمیونسٹ پارٹی کا رہنما نظریہ ہے جو ہماری پارٹی کی روحانی طاقت کا منبہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نئے عہد میں مارکسزم نظریات کی روشنی میں ملک و قوم کی ترقی کے نصب العین کو فروغ دیگی اوراس کے ساتھ ساتھ مارکسزم نظریات میں نئی جان ڈالے گی۔؂ دوسری طرف چین کے صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت دفاعی سیکورٹی کے تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔چین اس ضمن میں مختلف رکن ممالک کے ساتھ حقیقت پسندانہ تعاون کو گہرائی تک لاتے ہوئے اور تعاون کے طریقہ کار میں مسلسل جدت لاتے ہوئے سیکورٹی تعاون کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تیار ہے تاکہ حقیقی خطرات سے نمٹنے میں تنظیم کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے اور علاقائی امن و امان و خوشحالی کے لیے کردار ادا کیا جاسکے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔روسی وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی نمائندگی کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ سمیت مختلف ممالک کے صدور کی قیادت میں تنظیم کے دفاعی تعاون کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…