منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ٹورنٹو میں نوجوان نے جان بوجھ کر لوگوں پر وین چڑھا دی ،10 افراد ہلاک

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں پولیس حکام نے کہاہے کہ ایک ڈرائیور نے اپنی وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ کافی مصروف علاقہ ہے۔پولیس نے کرائے پر لی گئی وین کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ حراست میں لیا گیا ڈرائیور 25 سالہ ایلک میناسیان ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایلک کی جانب سے یہ اقدام بظاہر جان بوجھ کر کیا گیا ہے لیکن اس حملے کا مقصد کیا تھا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کا کہنا تھا کہ اس المناک اور بدحواس حملے سے بہت صدمہ ہوا ہے۔پولیس کی جانب سے حملہ آور جو کہ مسلح ہونے کا دعویٰ بھی کر رہا تھا، پر فائرنگ نہ کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔ایک ویڈیو میں حملہ آور پولیس کی بندوق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رہا ہے کہ مجھے مار دیں۔پولیس افسر نے اْس شخص کو جب نیچے بیٹھنے کو کہا‘ تو اْس نے کہاکہ میرے پاس بھی اسلحہ ہے۔پولیس نے حملہ آور کو پھر کوئی گولی چلائے حراست میں لیا ہے۔حملے کے بعد پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ اس علاقے میں آنے سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر سب وے سروس کو بھی روک دیا گیا ہے۔کینیڈا کے وزیر برائے پبلک سیفٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے تاہم انھوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ ڈرائیور نے ایسا کیوں کیا؟ٹورونٹو پولیس کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش میں کافی وقت لگے گا اور انھوں نے عینی شاہدین سے استدعا کی کہ وہ تفتیش میں مدد کریں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…