جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاسداران انقلاب ایران کے اندر تک محدود نہیں، ایرانی عسکری لیڈر

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ پاسداران انقلان انقلاب ملک کی سرحدوں کے اندر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ جہاں بھی ضرورت پڑی پاسداران انقلاب وہاں ضرور پہنچے گا۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی نیول فورس کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے کہاکہ اسداران انقلاب کی سرگرمیاں ایران کے اندر تک محدود نہیں رہیں گی۔

اس وقت بھی پاسداران انقلاب ہزاروں کلو میٹر ملک سے دور لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کا اصل نام اسلامی انقلاب کی محافظ فورس ہے۔ اس کے ساتھ کوئی اور سابقہ یا لاحقہ لگانے کی ضرورت نہیں۔علی فدوی نے خطے کے دوسرے ممالک میں ایرانی فوج کی موجودگی کا جواز یہ پیش کیا کہ شام اور عراق جیسے ملکوں میں پاسداران انقلاب اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی مخصوص جغرافیے کے پابند نہیں اور امام خمینی نے ایسا کوئی فلسفہ پیش بھی نہیں کیا۔ انہوں نے پہلی بار انقلابی فوج کے قیام کی بنیاد رکھی جو جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہے۔جنرل علی فدوی نے دبے لفظوں میں صدر حسن روحانی کے پاسداران انقلاب سے متعلق بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کی پاسداران انقلاب ایک مستقل سیکیورٹی ادارہ ہے لیکن بعض لوگ اس کی خطے میں سرگرمیوں کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔ یہ افسوسناک امر ہے کہ ہمارے دوست اندرون ملک ہی میں وہ باتیں کرتے ہیں جو امریکا جیسا ہمارا دشمن کرتا ہے۔اس سے ہمارے اور پاسداران انقلاب کے اہداف کو نقصان پہنچتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…