سعودی اتحادیوں کی بمباری، دلہن سمیت20 افراد جاں بحق،زخمیوں میں30 بچے بھی شامل ہیں ٗ کئی کی حالت تشویش ناک

23  اپریل‬‮  2018

صنعاء (این این آئی)غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمالی صوبے حجہ کی وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیدار خالد النادہری نے بتایا کہ جاں بحق افراد میںاکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جو ایک شادی کی تقریب کے لیے لگائے گئے ٹینٹ میں جمع تھے۔انہوں نے کہاکہ حجہ کے ضلع بنی کیس میں ہونے والے اس شادی کی تقریب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں دلہن بھی جاں بحق ہوگئیں۔مقامی ہسپتال الجمہوری کے سربراہ محمد الصومالی نے بتایا کہ دولھا سمیت 45 زخمیوں کو لایا گیا تھا

جہاں محکمہ صحت کی جانب سے خون کے عطیات دینے کی درخواست کی گئی۔ہسپتال کے ڈپٹی ہیڈ علی نصیر الزب کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں30 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعہ کے بعد جاری ہونے والی ویڈیو میں بکھرے ہوئے انسانی اعضا اور جاں بحق فرد سے لپٹا ایک بچہ، لوگوں کو چیختے اور چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔وزارت صحت کے ترجمان عبدالحکیم الکہلان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد مزید بمباری کے خوف سے ایمبولینس بھی امدادی کام کے لیے نہیں پہنچ سکی تھیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…