امریکہ میں برہنہ شخص معروف ریسٹورنٹ میں گھس گیا اور پھر ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،چار افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے

23  اپریل‬‮  2018

امریکہ میں برہنہ شخص معروف ریسٹورنٹ میں گھس گیا اور پھر ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،چار افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس حکام نے کہاہے

کہ ایک برہنہ شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا تاہم پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہےلیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے کہاکہ دوپہر کے وقت ایک شخص خودکار اسلحہ لے کر ایک ریستوران میں داخل ہوا اور لوگوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک شخص نے مسلح حملہ آور سے اسلحہ چھینا جس کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے لیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ 29 سالہ مشتبہ حملہ آور کا تعلق ریاست الینوائے سے ہے اور اْسے گذشتہ برس وائٹ ہاؤس کے قریب ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر بھی گرفتار کیا گیا گیا تھا۔پولیس کے ترجمان ڈون ایرون نے بتایا کہ حملہ آور ٹرک پر بیٹھ کر ریستوران پہنچا، جہاں اْس نے باہر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کیا جبکہ دو افراد ریستوران کے اندر فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔پولیس نے مشتبہ حملہ آور اور اْس کے پاس موجود اسلحے کی تصویر جاری کی ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…