مکہ مکرمہ میں دفن ہونا چاہتا ہوں، ترکی میں زیرعلاج کینسر کے افغانی مریض کی خواہش ایسے پوری ہوئی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

23  اپریل‬‮  2018

جدہ(این این آئی)سعودی عالمی پشتو نشریات کے سربراہ عبدالودود خان نے بتایاہے کہ افغانستان کے ایک شہری شھپور یاسینی مومنت نے ترکی میں بسلسلہ علاج قیام کے دوران آرزو ظاہر کی تھی کہ کاش اسے مکہ مکرمہ میں دفن ہونا نصیب ہوجائے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وہ تقریباً چار برس سے کینسر میں مبتلا تھا اور ترکی میں زیر علاج تھا۔ عمرہ ویزہ پاسپورٹ افغانستان بھیج کر لگوایا۔ وہ ترکی سے اپنے ایک بیٹے شاپور سجاد کی رفاقت میں جدہ پہنچا جہاں اس کے وکیل بیٹے انور

سادات یاسینی نے خوش آمدید کہا۔ وہ عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ پہنچا اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انتقال کر گیا۔ اتوار کو عشاء کے بعد حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور جنت معلی میں دفنا دیاگیا۔ شھپور کا تعلق صوبہ ننگرہار کے ضلع کامہ سے تھا۔ 1961 ء میں پیدا ہوا تھا۔ اس کی اللہ تعالیٰ سے بڑی تڑپ کے ساتھ یہی دعا تھی کہ اسے مکہ مکرمہ میں دفن ہونا نصیب ہوجائے۔ اس نے شفایابی کی بھی دعا کی ہوگی البتہ اس کی مکہ مکرمہ میں تدفین کی آرزو پوری ہوگئی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…