جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حزب اللہ ملیشیا کا مخالف سیاسی جماعت کے امیدوار پر وحشیانہ تشدد

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کئی درجن لٹھ بردار عناصر نے ایک مخالف سیاسی جماعت کے امیدوار پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں حزب اللہ کے خلاف سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شعبنا حکی نامی سیاسی جماعت کے پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدوار علی الامین پر حزب اللہ ملیشیا کے 40 عناصر نے اس وقت حملہ کیا۔

جب علی امین انتخابی مہم اور پوسٹر لگانے کے لیے شقرا شہر میں سڑک پر نکلے۔دوسری جانب شعبنا حکی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جماعت کے امیدوار پر حزب اللہ ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ جماعت کے رہ نما فادی سلامہ، احمد اسماعیل، رامی علیق اور عماد قمیحہ کی طرف سے الگ الگ جاری ہونے والے بیانات میں بھی علی الامین پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔بیانات میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے مکالف سیاسی جماعتوں کے ارکان اور امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر عوام میں جعلی اثرو رسوخ پیدا کرنا چاہتی ہے مگر اس طرح کے واقعات سے حزب اللہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوام کی ہمدردیاں حاصل کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…