پاکستان کی سول انتظامیہ نے مسلح افواج اورملکی سیکیورٹی فورسز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا، امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرے،رپورٹ جاری کردی

22  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کی سول انتظامیہ کے سیکیورٹی فورسز پر کنڑول برقرار رکھنے اور خواتین کی سیاسی میدان میں سرگرمیوں کی تعریف کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ برائے انسانی حقوق میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سول انتظامیہ نے ملکی سیکیورٹی فورسز پر عام طور پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔20 اپریل کو واشنگٹن میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں باضابطہ تبدیلی نے پاکستان میں جمہویت کی روایت کو مضبوط کیا۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اکثریت حاصل کی جس کے بعد نواز شریف تیسری مرتبہ وزیرِاعظم منتخب ہوئے۔رپورٹ میں نواز شریف کو وزارتِ عظمی کے عہدے سے نااہل قرار دینے والے 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے جانے والے پاناما پیپرز کیس کے حتمی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ایک غیر جمہوری اتھارٹی نہیں ہے، بلکہ انہوں نے یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا، تاہم پھر بھی کچھ چھوٹی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔رپورٹ میں انتخابات کے حوالے سے عالمی نگراں ادارے کے مشاہدات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے پاکستان میں 2013 میں ہونے والے انتخابات کو ایک کامیابی قرار دیا جبکہ ملک میں اس دوران دہشت گردی اور دیگر مسائل بھی موجود تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئی بھی قانون خواتین کو الیکشن میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے نہیں روکتا،

تاہم روایتی اور ثقافتی بندشوں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رہنے والی خواتین پر ووٹ دینے کے حوالے سے پابندی عائد کردی تھی۔انسانی حقوق کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں خواتین نے سیاسی میدان پرجوش انداز میں حصہ لیا اور اپنا لوہا منوایا لیکن کوئی بھی خاتون سیاسی جماعت کے اعلی عہدے تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوئی، تاہم خواتین پاکستان میں وفاقی کابینہ کا بھی حصہ ہیں۔امریکی رپورٹ میں گزشتہ برس اکتوبر میں پاس ہونے والے الیکشن ایکٹ 2017 پر بھی بات کی گئی جس میں پاکستان میں خواتین، مذہبی اقلیتوں، خواجہ سراں اور معذور افراد کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے خصوصی اقدامات پیش کیے گئے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…