بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کی جانب سے تنقید ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ،امریکا نے مسیحی پادری لینا ہے تو اس کے بدلے یہ کام کرے، ترک صدرطیب اردگان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر امریکا ترکی میں قید مسیحی پادری کی رہائی چاہتا ہے تو اسے امریکا میں مقیم جلا وطن ترک مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کو انقرہ کے حوالے کرنا ہو گا،ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ رہے ہیں، ہمیں اپنے اسٹریٹجیک پارٹنرز سے خطرات لاحق ہیں، ہنگامی حالات کے دوران تمام سیاسی جماعتیں صحتمندانہ طریقے سے انتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں، امریکہ کی جانب سے تنقید ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔

ایک ملکی نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ رہے ہیں، ہمیں اپنے اسٹریٹجیک پارٹنرز سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے قبل از وقت انتخابات کے بارے میں کہا کہ اس وقت مغربی ممالک سے اور خاص طور پر پنے اسٹرٹجیک پارٹنر ز سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں موجود اڈے کس کے خلاف ہیں؟ امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کررہا ہے۔ شام کے مشرق میں امریکہ نے پانچ ہزار ٹریلر اسلحے سے لدے ہوئے روانہ کیے ہیں۔ ہم امریکہ کو رقم فراہم کرتے ہوئے اس قسم کے اسلحے کو خریدنے سے قاصر ہیں لیکن یہ دہشت گرد تنظیمیں بلا معاوضہ یہ جدید اسلحہ اور سازو سامان حاصل کررہی ہیں۔اس کا مطلب ہے ہمیں کہاں سے خطرہ لاحق ہے؟ ہمیں یہ تمام خطرات اپنے ہی اسٹریٹجیک پارٹنرز سے لاحق ہیں۔ ہمیں شام سے بھی مختلف مقامات سے خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے ملک میں جاری ہنگامی حالات کے دوران انتخابات کروانے سے متعلق کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کے دوران تمام سیاسی جماعتیں صحتمندانہ طریقے سے انتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس قسم کی تنقید ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ کیونکہ جس قسم کی دھاندلیاں امریکہ میں ہوتی ہیں اس قسم کی کوئی دھاندلی یہاں پر نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دائرہ کار میں وہ یورپ کے ایک ملک جس کا نام ابھی وہ نہیں بتائیں گے میں ترک باشندوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے بارے میں کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک 16 ہزار 650 دہشت گردوں کا قلع قمع کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…