پیسے کمانا ہے تو یہ کام بھی اچھا ہے ! کافور کے درختوں سے نوٹوں کی بارش،بڑی تعداد میں لوگ مالا مال ہوگئے، حیرت انگیزانکشافات

22  اپریل‬‮  2018

چینگ ڈو(آئی این پی )شمال مغربی چین کے صوبے سیچوان کی ایک کاؤنٹی ژی بن کے درختوں سے نوٹ گرنے لگے اور یہ نوٹ جمع کرنے کیلئے کاؤنٹی کے رہائشی روزانہ اس علاقے میں آتے ہیں اور درختوں سے گرے ہوئے نوٹ جمع کر کے لے جاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ژی بن کاؤنٹی میں تین ہیکٹر رقبے پر ہی فینگ گاؤں کے فان ڈی چینگ نے کافور کے درخت لگا رکھے ہیں جن سے روزانہ ہزاروں پتے گرتے ہیں ، یہ پتے چننے کیلئے فان ڈی چینگ نے کئی مزدور حاصل کر رکھے ہیں جن کے ذریعے وہ یہ پتے چن کر مارکیٹ میں فروخت کردیتا ہے ، ان پتوں کی فروخت سے گزشتہ سال اس نے 16ہزار امریکی ڈالر (ایک لاکھ یوآن)حاصل کئے تھے جبکہ اوسطاً ہر مزدور کو بھی 14ہزار یوآن کی آمدنی ہوئی جبکہ گاؤں کو ان گرنے والے نوٹوں سے ایک کروڑ یوآن سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی ۔یانگ جنگ وین اپنا علاقہ ترک کر کے اس علاقے میں آیا تھا اور اس نے اس طرح مزدوری کر کے 70ہزار یوآن سے ایک گھر بھی خرید لیا ۔ اب وہ اور اس کی بیوی کافور کے ان گرنے والے نوٹوں سے دو لاکھ یوآن کما رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ کافور کے پتوں سے تیل تیار کیا جاتا ہے جو سردرد ،چہرے کے دانوں ،ذہنی پریشانی ، پٹھوں کی مضبوطی اور درد کیلئے مفید ہوتا ہے ۔یہاں کافور کا تیل 120یوآن فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوتا ہے۔یہاں کافور کا تیل 120یوآن فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…