پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

فضائی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ،ایئر انڈیا کے بوئنگ787ڈریم لائنر (ویٹانی) طیارے میں بھگدڑ، ایئرکرافٹ کا ونڈو پینل کیبن میں گرگیا ،متعدد مسافر زخمی

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے شہر امرتسر سے نئی دہلی جانیوالے ایئر انڈیا کے طیارے میں اچانک بھگدڑ مچ گئی جب ایئرکرافٹ کا ونڈو پینل کیبن میں گرگیا جس سے 3مسافرزخمی ہوگئے، آکسیجن ماسک بھی کھل گئے،بوئنگ787ڈریم لائنر (ویٹانی) میں10،15منٹ کا یہ لمحہ مسافروں کیلئے کسی آفت سے کم نہ تھا۔ایئرلائنز ذمہ داران اور ایوی ایشن ایجنسیاں بھی حیران ہوکر رہ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اے آئی 462میں اچانک جھٹکا لگنے سے اوپر لگے پینل سے3

مسافروں کے سر ٹکرا گئے جس وہ زخمی ہوگئے۔ طیارے میں کچھ آکسیجن ماسک بھی گر گئے۔ وہیں سیٹ نمبر 12-Uکے اوپر لگے پینل کور پر بھی شگاف نظر آئے ۔ایئر انڈیا کے اعلی افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ اپنی نوعیت کا عجیب ہے۔ ایئر انڈیا اور ڈی جی سی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔طیارہ کے دہلی اترتے ہی تینوں زخمی مسافروں کو اسپتال پہنچایا گیا۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایک مسافر کے سر میں ٹانکے لگائے گئے جبکہ دیگر 2زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔



کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…