پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

لندن میں پاکستانی ماڈل لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو بڑی سزا سنادی گئی،واقعہ کی انتہائی افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(ایناین آئی)برطانیہ میں ایک عدالت نے ایک پاکستانی ماڈل گرل کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو قصور وار قرار دے کر سولہ سال قید کی سزا سنادی۔اس 25 سالہ حملہ آور کی شناخت جان ٹوملین کے نام سے کی گئی تھی۔اس نے لندن میں پاکستانی مسلمان ماڈل لڑکی ریشم خان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کا پورا چہرہ ہی بگڑگیا تھا۔وہ اس وقت اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انگریز مجرم نے صرف مانچسٹر یونیورسٹی کی طالبہ ریشم کے چہرے پر

ہی تیزاب نہیں انڈیلا تھا بلکہ ان کے ساتھ کار میں سوار ان کے چچا جمیل مختار کے سر پر بھی تیزاب انڈیل دیا تھا ،جس سے ان کے سر کی شکل بگڑ گئی اور گردن پر مستقل نشان پڑ گئے تھے اور وہ اپنے ایک کان کی قوتِ سماعت سے مکمل طور پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم ہوچکے ہیں۔نگرانی کے لیے نصب کیمروں کی فوٹیج سے اس مجرم کو دونوں پاکستانی نڑاد مسلمانوں پر تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تب برطانوی میڈیا نے تیزاب سے اس سفاکانہ حملے کو مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی جرم قرار دیا تھا ۔



کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…