جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

فلپائن کی جانب سے اپنے شہریوں کو واپس بلائے جانے کا ردعمل، کویت نے فلپائن کے سفارتخانے پر شرمناک کام میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کردیئے

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی پارلیمنٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فلپائن کی سفارتی نمائندگی کو کم کیا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ فلپائن کے سفارت خانے کے کویتی شہریوں کے گھروں سے متعدد خادماؤں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے پس منظر میں آیا ہے۔ادھر کویتی وزارت خارجہ نے فلپائن کے ایک ذمَے دار کی جانب سے کویت کو ضرر پہنچانے والے بیان کے بعد چوبیس گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ فلپائن کے سفیر ریناٹو پیڈرو اوویلا کو طلب کر لیا۔

کویت اور فلپائن کے درمیان کشیدگی میں دوبارہ سے اضافہ سوشل میڈیا پر زیر گردش اْن وڈیو کلپوں کے سبب ہوا جن میں فلپائن کے سفارت خانے کے کئی اہل کار سفارتی نمبر پلیٹس کی گاڑیوں میں کویتی شہریوں کے گھروں سے خادماؤں کو اسمگل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔کویت میں فلپائن کے سفیر نے اقرار کیا کہ سفارت خانے نے ایک زمینی ٹیم کے زریعے ان کارروائیوں میں مداخلت کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مذکورہ ٹیم نے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اپنا کام شروع کر رکھا ہے۔ البتہ اوویلا نے اس امر کی تردید کی کہ سفارت خانے کے ارکان نے کویتی شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا۔فلپائن کی وزارت خارجہ کے مطابق اس طریقے سے تقریبا 26 خادمات کو اسمگل کیا گیا۔اس کے مقابل کویتی پارلیمنٹ کے ارکان نے باور کرایا کہ فلپائن کے سفارت خانے نے جو کچھ کیا ہے وہ ریاست کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ منیلا کے سفارتی مشن کو نا پسندیدہ قرار دیا جائے تا کہ بین الاقوامی سطح کی خلاف ورزی کا اعادہ نہ ہو۔واضح رہے کہ فلپائن کے صدر نے کویت میں ایک اور فلپائنی ملازمہ کے قتل کے بعد کویت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے تمام شہریوں کوواپس بلانے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد بڑی تعداد میں فلپائنی ورکرز کویت سے واپس فلپائن جاچکے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…