منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

لیبیامیں شدت پسندوں کا ہوائی اڈے پر حملہ،دوارب ڈالر کے 14 جہاز تباہ

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران طرابلس کے ہوائی اڈے پر گولہ باری سے کم سے کم 14 سول ہوائی جہاز تباہ ہوگیا۔ متاثرہ طیاروں کی قیمت 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مسلح عناصر کی طرف سے طرابلس کے معتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولے اور راکٹ داغے گئے  ۔

جس کے نتیجے میں وہاں پر کھڑے ایک درجن سے زاید ہوائی جہازوں میں آگ بھڑج اٹھی۔لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کو معتیقہ ہوائی اڈے پر کھڑے طیاروں کے تباہ ہونے سے غیرمعمولی نقصان پہنچا ۔اس حملے میں بعض طیارے مکمل طورپر تباہ ہوئے جب کہ بعض کو نقصان پہنچا ۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کو دو مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ لڑائی میں 3 ایئر بس A320 مکمل تباہ ہوگئے۔ ان کی مالیت 97 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جب کہ 95 ملین ڈالرکا A318 اور 90 ملین ڈالر مالیت کا A319 ماڈل کے دو طیارے تباہ ہوگئے۔A321 ایئربس کے دو طیارے جن کی مالیت 11 کروڑ ڈالر سے زاید ہے تباہ ہوگئے۔ نیر ایئر بس 300/200 کی مالیت 333 ملین ڈالر، ایئر بس 300/800 کی مالیت20 کروڑ 54 لاکھ، ایئر بس 300/330 کی مالیت 20 کروڑ 59 لاکھ اور ایئر بس 900/300 کی مالیت 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالربنتی ہے بھی تباہ ہوگئے۔گذشتہ ہفتے دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران البراق ایئرلائن کے بوئنگ کمپنی کے دو ہوائی جہاز گولہ باری سے متاثر ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…