منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں ذہنی مریضہ ماں نے آٹھ ماہ کے بچے کا سرتن سے جدا کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک ذہنی مریضہ ماں نے اپنے 8ماہ کے بچے کا گلاکاٹ کر لاش کے ٹکڑے کردیئیاور خود کو بھی زخمی کرلیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دلخراش واقعہ دہلی کے علاقے امن وہار میں پیش آیا، 29سالہ ساریکا کو گرفتار کرکے نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے اور بات نہیں کرسکتی۔

لیکن اب بھی وہ مشتعل ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کے ذہنی مرض کا لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں علاج جاری تھالیکن اْس نے کبھی اپنے دوسرے بچوں کے لئے اس رویہ کا اظہار نہیں کیا ۔ساریکا کے شوہرشنکر کا کہنا تھا کہ گھر کے کام کاج پر زور دینے کی وجہ سے اْس کا بیوی سے جھگڑا رہتا تھا لیکن حالیہ چند دنوں میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی جو تشدد کا باعث بنی ہو۔ماہرنفسیات رجت مشرا کا کہنا تھا کہ خاتون سے بات چیت کئے بغیر اس مخصوص کیس پر رائے دینا مشکل ہے کیونکہ ضروری نہیں ایسے جرم کی وجہ کسی بھی شخص کی ذہنی بیماری ہو۔خاتون کی دو بیٹیاں جن کی عمریں سات اور دوسال ہیں، بیشتر وقت پڑوس میں اپنے دادا ، دادی کے پاس رہتیہیں اور وقوعہ کے وقت بھی وہ انہی کے پاس تھے جبکہ شوہر کام پر گیا ہواتھا۔واقعے علم اس وقت ہوا جب رات تقریباً ڈیڑھ بجے شنکر گھر آیا اور بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا تو اْس لاتیں مار کر دروازے کو کھولا۔شنکر نے بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو بچے کا سر زمین پر پڑا تھا اور اس کی بیوی بے ہوشی کے عالم میںبچے کے سینے پر سر رکھے ہوئے تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…