پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حوثی باغیوں کے قدم اکھڑنے سے ان کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، یمنی وزیر اعظم

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (آئی این پی)یمنی وزیر اعظم احمد بن دغر نے کہا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور ان کا حتمی خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، باغی ملیشیا کی صفوں میں شامل فریب خوردہ عناصر پر زور دیتا ہوں کہ وہ سیدھی راہ پر واپس آ جائیں اور یمنی فیڈریشن میں شامل سول حکومت کی مدد کریں، یمنی عوام حوثیوں کے اس نظریہ کو قطعی طور پر قبول نہیں کریں گے جس کے تحت وہ یمن میں حکمرانی کو آفاقی حق سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار یمنی وزیر اعظم نے البیضا کے گورنر صالح الرصاص سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں گورنر البیضا نے انہیں عرب اتحاد کے تعاون سے سرکاری فوج کو ملنے والی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا جو گورنری کو ایران نواز حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کے سلسلے میں حاصل کی گئی ہیں۔وزیر اعظم نے البیضا گورنری کے مختلف محاذوں کو باغی ملیشیا کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔اتحادی فوج کی حمایت سے اس وقت یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار البیضا کو کئی اطراف سے مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے ایک لڑائی لڑ رہے ہیں جس میں انہیں باغی ملیشیا کا تسلط ختم کرانے میں مسلسل پیش قدمی حاصل ہو رہی ہے۔یمن کی آٹھ گورنریوں میں البیضا کو اسٹرٹیجک اہمیت حاصل ہے۔ اس میں فتح سے ذمار کی سمت ایک نیا محاذ کھولنے میں مدد ملے گی جو آگے چل کر دارلحکومت صنعا کا محاصرہ کر کے آزاد کرانے اور بغاوت کے خاتمے میں مدد کرے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…