سڑک پر پیدا ہونے والا ایٹمی سائنسدان چل بسا

21  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)سڑک پر پیدا ہونے والے ایٹمی سائنسدان کرک کری کورئن 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دربدری کے ہنگام میں ترکی کی سڑک پر پیدا ہونے والے یہ عظیم کیمیائی سائنسداں امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کے ایک بڑے تحقیقاتی مرکز لاس الموس میں سالوں سے فرائض انجام دے رہے تھے۔لاس الموس نیشنل لیبارٹری کے حکام نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل ان کا انتقال ان کے اپنے گھر میں ہوا۔

جہاں وہ 70 سال سے قیام پزیر تھے۔یہ لیجنڈ 1921 میں ایسے حالات میں پیدا ہوئے جب جنگ عظیم اول کے بعد سلطنت عثمانیہ کی ارمنی آبادی کاقتل عام ، ملک بدری اور قید و بند کی صعوبتیں جاری تھیںان حالات میں ان کے والدین کو ملک چھوڑنا پڑا ۔چند کپڑوں کی گتھڑی لادے ان کے والدین مستقل جگہ کی تلاش میں اگلے چار سال تک ایک ملک سے دوسرے ملک پناہ لیتے رہے۔غربت اور دربدری کے مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کری کورئن نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ، انہوں نے کیمسٹری میں گریجوئٹ کیا جس کے بعد انہیں امریکا کی ایسی لیب میں کام مل گیا جہاںانتہائی حساس یورینیم بنایا جاتا ہے۔ان کے چار دہائیوں پر مشتمل کیرئیر میں انہوں نے یورینیم پر تحقیق کی اور پھر خلائی ایپلی کیشنز کے لئے جوہری تھرمل راکٹ تیار کیا۔اس کے علاوہ وہ ایک انٹیلی جنس یونٹ کے سیکورٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں،ان کے کام کے صلے میں انہیں خراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔ان کے ساتھ کام کرنے والے اور لیب کے ڈائریکٹر نے بہترین الفاظ میں ان کے کام کو سراہا اور اعتراف کیا کہ ان کے پاس ایسا پائیدار علم تھا جو مستقبل کے لئے اثاثے کی حیثیت اختیار کر گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…