اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑاکافی مشہور ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ہاں 13 بیٹے ہیں ،اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں 14 ویں بار بھی بیٹا ہی پیدا ہوا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جے اور کاتری نے اعلان کیا کہ ان کےہاں 18 اپریل کو 14 واں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ اس بیٹے کا ابھی تک نام نہیں رکھا گیا۔ایک ماہر جینیات کا کہنا
ہے کہ 12 ویں بیٹے کے بعد 13 بار اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش کا چانس صرف 0.02 فیصد تھا۔اس بار ان کے ہاں جب 14 واں بیٹا پیدا ہونے والا تھا تو شوہر جے نے اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری بیٹا ہوگا۔ اس پر اس کی بیوی کاتری نے بتایا کہ جے نے 13 ویں بیٹے کی پیدائش پر یہی کہا تھا کہ یہ ان کا آخری بیٹا ہو گا ۔وہ اپنے بیٹوں سے بہت پیار اور خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہیں