کراچی(آن لائن )سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ روز نمازجمعہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی جامع مسجد میں ٹیلیفونک خطاب کیا۔اس موقع پر قابض انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تاکہ آفریدی کے خطاب کو بڑے پیمانے پر نہ سنا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے گزشتہ ہفتے خطاب کرنا تھا
لیکن بھارتی انتظامیہ کی پابندیوں کی وجہ سے نمازجمعہ کا اجتماع نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے شاہد آفریدی کاخطاب موخر کر دیا گیا تھا۔یادرہے کہ شاہد آفریدی نے پچھلے دنوں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی جس پر انہیں بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاتاہم شاہدآفریدی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔