جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور میئر لندن دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2018 کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔اس فہرست میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بااثر سیاستدانوں کی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، چینی صدر شی جن پنگ، جاپانی وزیراعظم شنزو ابے، شمالی کورین رہنما کم جانگ ان شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس فہرست میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان، میئر لندن صادق خان اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی شامل ہیں۔ٹائم میگزین کی جانب سے جاری بااثر افراد کی فہرست میں برطانوی شہزادے ہیری، میگھن مرکل، نکول کڈمین، جینیفر لوپیز، بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…