منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹو ر کمپنیوں کو اہم ہدایت نامہ جاری ،حج و عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے زائرین اب جبل نور پر نہیں جا سکیں گے،وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی عمرہ کمپنی جبل نور کی زیارت کو اپنے ٹریول پیکیج میں شامل نہ کرے۔ وزارت حج نے تمام عمرہ کمپنیوں واداروں سے کہا ہے کہ وہ اس ہدایت کی وصولی سے آگاہ کرنے کا بھی اہتمام اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے وزارت حج وعمرہ کو تحریر کردہ مکتوب میں اطلاع دی تھی ۔

کہ وزارت اسلامی امور، دعوت ورہنمائی نے جبل نور پر مشرکانہ سرگرمیوں اور بدعات وخرافات پر مبنی سرگرمیوں کی بہتات سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ معلمین اور سیاحتی کمپنیوں کے مالکان سے یہ اقرار نامے لئے جائیں کہ ان میں سے کوئی بھی جبل نور کی زیارت کو عمرہ یا حج پیکیج کا حصہ نہ بنائے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمیٹی کے ارکان نے اپنی سفارش کا جواز یہ کہہ کر پیش کیا کہ جبل نور پر ان دنوں جو کچھ ہونے لگا ہے وہ شرعاً جائز نہیں ہے۔ وہاں زیارت کے لئے آنے والے لوگ اسلامی شریعت کے مقررہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔سفارش کا ایک جواز یہ بھی دیا گیا ہے کہ جبل نور جانے والے زائرین میں سے بعض پہاڑ سے گر جانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لہذا زائرین کو نقصان سے بچانے کیلئے بھی پابندی ناگزیر ہو گئی تھی۔وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ کمپنیوں و اداروں کو جاری کئے جانے والے خط میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر آئندہ زائرین کو جبل نور لے جایا گیا تو عمرہ کمپنیوں و اداروں سے اس کیلئے باز پرس ہو گی اور انہیں مقررہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزارت حج نے عمرہ کمپنیوں واداروں کے مالکان ومنتظمین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ یہ خط ملنے کے تین روز کے اندر ادارہ معتمرین کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی وصولی سے ہر حال میں مطلع کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…