بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی سپریم لیڈراخامنہ ای نے ٹیلی گرام پر اپنا چینل بند کر دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کی جانب سے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی گرام پر رہبر اعلی کا چینل بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ ایران میں بکثرت استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو بند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس ایپلی کیشن نے ایرانی نظام کے خلاف حالیہ عوامی احتجاج اور مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے دفتر کی

سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں اس فیصلے کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق ٹیلی گرام پر سرگرمیوں کی بندش کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور غیر ملکی ایپلی کیشنوں کی جانب سے برقی اجارہ داری کا خاتمہ کرنا ہے۔ادھر ایران میں سرکاری میڈیا نے بدھ کی صبح بتایا کہ ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پر ٹیلی گرام کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن 4.5 کروڑ کے قریب ایرانی استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…