لکھنو (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر لکھنؤ سے 70 کلومیٹر دور واقع سیتا پور کے علاقے میں پیش آیا،پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ شخص اور اس کی بیٹی پندرہ اپریل کو کملا پور میں میلہ دیکھنے کے لیے گئے اور تفریح کے بعد لڑکی کے باپ نے اپنے دوست مان سنگھ کو وہاں بلا لیا جس کے بعد انہوں نے لڑکی کو راضی کیا وہ بھی ان کے ساتھ چلے جس کے بعد وہ لڑکی کو اپنے ایک اور دوست میراج کے گھر لے گئے۔ جب وہ دوست کے گھر پہنچ گئے تو باپ نے اپنی بیٹی کو دوستوں کے
حوالے کر دیا اور اس دوست کے گھر میں اٹھارہ گھنٹے مسلسل اس لڑکی کے ساتھ تینوں نے جنسی زیادتی کی، اس دوران لڑکی وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئی، لڑکی بڑی مشکلات کے بعد گھر پہنچی اور اپنی والدہ کو تمام واقعہ سے آگاہ کر دیا، اسی دن اس واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم میراج کو گرفتار کر لیا ہے، اس کے علاوہ لڑکی کا باپ اور مان سنگھ ابھی تک مفرور ہیں، پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔