پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

سمارٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی دنیا میں انقلاب، چین نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے جس کے تحت ملک میں آنے والے برسوں میں اسمارٹ سڑکوں کی تیاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ٹرانسپورٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کرہ ارض کو آلودگی سے بچانا ہے کیونکہ اس وقت آلودگی بھی انسانی وجود کے لیے ایک تشویشناک خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

چین میں اسمارٹ سڑک کے منصوبے کے حوالے سے برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہاکہ چین نے پہلے اسمارٹ روڈ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اسمارٹ روڈ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔اسمارٹ روڈ کی تیاری سے ملک میں روایتی سڑکوں پر ٹریفک کی مشکلات کم کرنے اور ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ خود کار گاڑیوں اور ڈرائیور کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑیوں کو زیادہ محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ اسمارٹ روڈ کے اطراف میں جگہ جگہ شمسی توانائی کے پینل لگائے جائیں گے جن کی مدد سے خود کار کاروں کو چارج کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ سڑکوں پر سینسرز نصب ہوں گے جو روایتی گاڑیوں کی خرابی بیٹریوں کی خرابی کی صورت میں مدد فراہم کریں گے۔چین میں پہلے مرحلے پر 108 کلو میٹر طویل اسمارٹ روڈ تیار کی جا رہی ہے۔ یہ سڑک مشرقی چین کے حنان شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے اور اس سے یومیہ 45 ہزار گاڑیاں گذریں گی۔ سڑک کے اطراف میں نصب شمسی توانائی پینل سے 800 گھروں کو بجلی بھی مہیا کی جائے گی۔چینی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ سنہ 2030ء تک ملک میں 10 فی صد خود کار طریقے سے چنے والی کاریں سڑکوں پر لانا چاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…