جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

لبنان سے 500 شامی مہاجرین کی وطن واپسی،دمشق کے نواح منتقل ہوگئے

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

بیروت(این این آئی)شام اور لیبیا کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت 500 شامی مہاجرین لبنان کے جنوبی علاقوں سے واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے کہاکہ وہ شامی مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے باخبر تھا لیکن شام کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے معاہدے میں ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔مہاجرین کو لینے کے لیے شام کی جانب سے بھیجی گئیں 15 بسیں شمالی لبنان کے علاقے شیبا پہنچی تھیں۔

وفد میں لبنانی فورسز کے سیکریٹری جنرل بھی ہمرا تھے جو دونوں ممالک کی سرحد میں موجود تھے۔مہاجرین کو لے جانے والی بسوں کے شیشوں میں شامی صدر بشارالاسد کی تصاویر پر مبنی بڑے پوسٹرز آویزاں کیے گئے تھے۔مہاجرین کی واپسی کا عمل جنرل سیکیورٹی کے ساتھ رابطوں کے بعد شروع ہوا جس کے تحت انھیں افراد کو واپس بھیجا جارہا ہے جن کی فہرست پہلے ہی ترتیب دی گئی تھی۔دوسری جانب شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیاکہ مہاجرین دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی علاقے بیت جن منتقل ہوں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…