پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹ گیا قیمتی جانی نقصان ،ہر طرف افراتفری مچ گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلاڈیلفیا(آن لائن)امریکہ میں ایک مسافر طیارے کا دوران پرواز ’انجن پھٹ جانے‘ کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 1380 نے فلاڈیلفیا میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب دوران پرواز انجن پھٹ جانے کے بعد اس کے ایک پروں اور ایک کھڑکی کو نقصان پہنچا۔یہ پرواز نیویارک سے ڈلاس جا رہی تھی اور اس پر 143 مسافروں کے علاوہ عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ این ٹی ایس بی کا کہنا ہے کہ وہ’ انجن کے خراب‘ ہونے کے نتیجے میں ایک ہلاکت کے بارے میں آگاہ ہیں جبکہ این ٹی ایس بی کے چیئرمین رابرٹ سموالٹ کا کہنا ہے کہ طیارے میں نصب ’ سی ایف ایم 56‘ انجن بڑے پیمانے پر کمرشل جہازوں میں استعمال ہو رہا ہے۔فلاڈیلفیا کے فائر کمشنر ایڈم تھیل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ معمول زخمی ہونے والے سات مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن انھیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے نے مشکل ترین حالات میں بہت اعلیٰ کام کیا جبکہ لینڈ کرنے پر آگ بجھانے والے عملے نے جہاز کے انجن سے رسنے والے تیل اور آگ پر قابو پایا۔طیارے میں سوار مسافر مارٹی مارٹینز نے مختصر فیس بک لائیو کیا اور ساتھ تحریر کیا کہ’ ہمارے جہاز کو کوئی خرابی پیش آئی ہے۔ لگ رہا ہے کہ ہم نیچے جا رہے ہیں اور ہنگامی لینڈنگ۔۔۔ ساؤتھ ویسٹ فلائٹ نیویارک سے ڈلاس۔‘انھوں نے لینڈ کرنے کے بعد سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ’ ایسے لگ رہا تھا کہ جہاز کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے اور انھوں نے امدادی کارکنوں کو ایک زخمی خاتون کو جہاز سے باہر نکالتے دیکھا۔ وہاں ہر طرف خون تھا۔‘’پہلے دھماکہ ہوا اور اس کے فوری بعد آکسیجن کے ماسک گر گئے اور تقریباً دس سیکنڈ کے وقفے سے انجن کھڑکی سے ٹکرایا اور اس کو توڑ ڈالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…