نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ کے اوائل میں لاپتہ ہونے والے ایک فوجی اہلکار ادریس میر نے بھارت مخالف تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت کر لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ ادریس میر بھارتی فوج کی جموں وکشمیر لائٹ انفنٹری یونٹ کا حصہ تھے تاہم وہ دو دن قبل حزب المجاہدین میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ ادریس میر مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں سے لاپتہ ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق انھوں نے مقامی دو ساتھیوں کے ہمرا تنظیم میں شمولیت کی ہے جو ان کے ساتھ چند دنوں سے لاپتہ تھے۔دوسری جانب بھارتی فوج کا موقف ہے کہ ادریس میر بدستور لاپتہ ہیں اور حزب المجاہدین میں شمولیت کی بھی تصدیق نہیں کی گئی۔پولیس کے مطابق ادریس میر کو بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ بھیجا گیا تھا اور وہ اس فیصلے سے ناخوش تھے۔