پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بدعنوانی کیخلاف جنگ نے سعودی مالیاتی نظام کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا،موڈیز کا بھی اعتراف

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی پی پی )امریکا کی بزنس وفینانشیل سروسز کارپوریشن موڈیز نے سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی کارروائی کو مملکت کی معیشت کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف حکومت کی جنگ نے ملک کے مالیاتی نظام کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق موڈیز نے سعودی عرب کے لیے کریڈیٹ درجہ بندی کو اے ون قرار دیا اور کہا کہ

مستقبل میں سعودی عرب اپنی کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھے گا۔موڈیز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سعودی عرب میں جاری معاشی اصلاحات اور ان کے اثرات ونتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ 2023 کے بجٹ کو متوازن رکھنے کے منصوبوں کے ساتھ ممکن ہے کہ سعودی عرب اعلی درجے کی کریڈٹ کی صف میں واپس چلا جائے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی معاشی درجہ بندی ان توقعات کے لیے امید افزا ہے حکومت کا اصلاحاتی پروگرام تیل کی قیمتوں کومتوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔موڈیز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آنے والے چند برسوں کے دوران سماجی دبا میں کمی آئے گی۔ اصلاحات کا نظام سست رہے گا مگر اس پروگرام نے عمومی مالی نظام پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔موڈیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کے لیے اٹھائے اقدامات سے ملک کے مالیاتی نظام میں مزید شفافیت آئی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی معیشت کے حوالے سے مثبت توقعات ہیں، رواں سال اقتصادی شرح نمو میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔ مملکت میں سرمایہ کاری کے حجم اور تیل کی پیداوارمیں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…