سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیویارک میں یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات،امریکا میں سعودی سفارت خانے نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

30  مارچ‬‮  2018

ریاض /نیویارک (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیویارک میں متعدد یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی جس سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکا میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

ملاقات کے دوران لوگوں میں اشتراک کی اہمیت پر زور دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد یہودی مذہبی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ان میں یونین فار جوڈیزم کے سربراہ رچرڈ جیکبز، یونائیٹڈ سائناگوگ کے سربراہ اسٹیون ورنک اور آرتھوڈوکس یونین کے سربراہ ایلن فیگن شامل تھے۔سعودی سفارت خانے کے مطابق اس ملاقات میں خاص طور پر پر مذہبی عقائد رکھنے والے افراد کے درمیان رواداری کے فروغ پر زور جبکہ برداشت، بقائے باہمی اور انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل کی خاطر مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔سعودی ولی عہد نے امریکا میں مختلف کاروباری شخصیات، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور صنعتی اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ محمد بن سلمان دورہ نیویارک میں ایک مختلف انداز میں دیکھے گئے جب وہ معروف کاروباری شخصیت اور نیویارک کے سابق میئر مائیکل بْلوم برگ کے ساتھ ایک کافی شاپ گئے اور اپنے لیے کافی آرڈر کی اور خود اس کا بل بھی ادا کیا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…