اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

صدارتی الیکشن سے پہلے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کادھماکہ خیز اعلان ،لیبیا میں ہلچل مچ گئی

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تریپولی(سی پی پی )لیبیا کے سابق مقتول صدر معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ملک میں اصلاحات کا نیا نظام متعارف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔العربیہ کے مطابق لیبیا میں صدارتی انتخابات سے چھ ماہ قبل مقتول لیڈر معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام نے کہا ہے کہ وہ مستقبل کا نیا ویژن پیش کریں گے اور تمام شعبوں میں جامع اصلاحات کا نظام متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے اپنے سیاسی اور اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کے لیے ایمن ابو راس کو ذمہ داری سونپی ہے۔واضح رہے کہ مقتول کرنل معمر قذافی کے دوسرے بیٹوں کے برعکس سیف الاسلام القذافی جیل سے رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بیانات جاری کرتے رہے ہیں مگرعملی طور پر وہ تاحال سیاسی اکھاڑے میں نہیں اترے۔انہیں گذشتہ برس پارلیمنٹ کی جانب سے قذافی دور کے قید کیے گئے افراد کے عام معافی کے قانون کے مطابق جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…