جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد ایسے نکلیں گے کسی نے سوچا تک نہ تھا ،شاہی خاندان کا سر شرم سے جھکا دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) قدامت پسند ملک سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی بات کرنے والے اور انہیں مختلف شعبوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے والے ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کو اپنے والد شاہ سلمان سے دور رکھا ہوا ہے۔اس بارے میں امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 14 موجودہ اور سابق سینئر امریکی حکام نے بتایا کہ خفیہ معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد بن سلمان

نے اپنی والدہ کو اپنے والد شاہ سلمان سے ملنے سے روک دیا ہے اور 2 سال سے زائد عرصے سے انہیں شاہ سلمان سے دور رکھا ہوا ہے۔امریکی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ محمد بن سلمان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں انہوں نے کئی مرتبہ اپنی والدہ کی غیر موجودگی کے بارے میں من گھڑت وضاحتیں دیں اور کہا کہ وہ طبی علاج کے لیے ملک سے باہر ہیں جبکہ شاہ سلمان کو اس بارے میں علم نہیں تھا کہ ان کی بیوی کی مسلسل غیر موجودگی کے پیچھے انہی کے بیٹے کا ہاتھ تھا۔امریکی حکام کی جانب سے کئی برسوں کی تحقیق پر مشتمل انٹرویو میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان کی جانب سے اپنی ماں کے خلاف اس قسم کا اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ انہیں تحفظات تھے کہ وہ ان کے منصوبوں کے خلاف تھیں اور اس سے شاہی خاندان تقسیم بھی ہوسکتا تھا اور وہ اپنے اثر و رسوخ سے شاہ سلمان کے ذریعے ان منصوبوں کو روک بھی سکتی تھیں۔حکام کی جانب سے کہا گیا کہ محمد بن سلمان کی جانب سے کچھ عرصے کے لیے سعودی عرب کے ایک محل میں اپنی والدہ کو نظر بند بھی رکھا گیا اور اس بارے میں شاہ سلمان کو لاعلم رکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…