ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا نے کم کے بھائی کے قتل کے لیے زہریلی گیس استعمال کی، امریکہ

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (سی پی پی )کم جونگ نام شمالی کوریا کے سابق سربراہ کم جونگ ال کے سب سے بڑے بیٹے تھے لیکن اقتدار ان کے چھوٹے بھائی کو مل گیا،امریکی حکام اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کو شمالی کوریا کی حکومت کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔کم جونگ نام 2017 کو ملیشیا کے شہر کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دو عورتوں نے ان کے چہرے پر وی ایکس نرو ایجنٹ نامی زہر مل دیا تھا۔

ان عورتوں کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ رہی تھیں کہ وہ ایک مزاحیہ ٹی وی شو کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔ ان پر قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے کہا کہ ‘کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف بین الاقوامی قواعد کی کھلی خلاف ورزی شمالی کوریا کے غیر محتاط انداز کو مزید عیاں کرتی ہے اور اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ ہم شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کوئی بھی پروگرام برداشت نہیں کر سکتے۔امریکہ پہلے بھی الزام لگاتا رہا ہے کہ کم جونگ نام کے قتل کے پیچھے شمالی کوریا کا ہاتھ ہے۔شمالی کوریا اس کی تردید کرتا ہے۔ امریکہ نے پہلے ہی شمالی کوریا پر بڑے پیمانے پر معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔یہ اعلان اس کے ایک روز بعد ہوا ہے جب جنوبی کوریا کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد شمالی کوریا کے دورے سے واپس آیا ہے۔ وہاں اس نے شمالی کوریا کے سربراہ سے بھی ملاقات کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت مثبت ہے اور یہ کہ شمالی کوریا کا یہ عندیہ خوش آئند ہے کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دست بردار ہو سکتا ہے تاہم انھوں نے کہا کہ یہ جھوٹی امید بھی ہو سکتی ہے۔کم جونگ نام کو شمالی کوریا کی قیادت نے نظر انداز کر رکھا تھا اور اقتدار ان کے چھوٹے بھائی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت مکاؤ، چین اور سنگاپور میں گزارتے تھے۔انھوں نے شمالی کوریا پر اپنے خاندان کے اقتدار کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور 2012 میں آنے والی ایک کتاب میں لکھا تھا کہ ان کہ ان کے بھائی میں قائدانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…