پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہیں گے ، چینی صدر

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہیں گے ، یہ چین کا بنیادی سیاسی نظام ہے جو عوام کے بنیادی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شریک مندوبین سے ملاقات اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیادت میں کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد شخصیات کو نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی عظیم کامیابی اور اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے مثبت طور پر مشاورت میں حصہ لینا چاہیئے ۔شی جن پنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پانچ سال میں چین نے تاریخی نوعیت کی کامیابیاں حاصل کیں جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ، مختلف قوموں کی عوام کے اشتراک اور مختلف جمہوری سیاسی جماعتوں اور آزاد شخصیات کی عقلمندی کے نتائج ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کا نظام چین کا بنیادی سیاسی نظام ہے جو عوام کے بنیادی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…