دمشق(آن لائن) شام میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپیل کے باوجود شامی اور روسی افواج کی غوطہ شہرمیں بمباری جاری ہے۔ تازہ حملے میں چوبیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دس روزمیں مرنے والوں کی تعداد چھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ گھنٹے کی جنگ
بندی کے دوارن کوئی بھی شہری باہر نہیں نکلا۔ تمام شہری زیر زمین ٹھکانوں میں موجود رہے۔ ان کا کہناہے کہ باہر نکلنے پر روسی اور شامی افواج ان کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ غوطہ میں روسی اور شامی طیاروں نے ایک قصبے پر بمباری کرکے چوبیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس طرح اٹھارہ فروری سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد چھ سو سے تجاوز کر گئی ہے