اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ایسا کام کھلم کھلا کون کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ ٹاور میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ دست درازی کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔راچل کروکس نے ایک میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ وہ 2006ٹرمپ ٹاور میں سیکریٹری آفیسر کام کرتی تھیں ۔

ان کی ٹرمپ سے ملاقات ٹاور کے 24ویں فلور پر ہوئی ،جب وہ لفٹ کے پاس کھڑی تھیں تو ٹرمپ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئے اور میرے بارے میں غلط جملے کہے، اس کے بعد انہوں نے میرے ساتھ دست درازی کی۔ایک اخبار کے مطابق کروکس نے یہ واقعہ امریکی صدارتی انتخابات سے چند مہینے پہلے بھی واضح کیا تھا تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ میں کروکس سے کبھی نہیں ملا ، میڈیا میرے بارے میں غلط خبریں شائع کررہا ہے ، ٹاور میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ، پبلک پلیس میں ایسا کون کرتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…