اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی ایک فلاحی تنظیم نے شادی کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی مرد سعودی عرب میں 30سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرے گا اس کو 20ہزار ریال ملیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انوکھا اعلان البیر نامی فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو
مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 20ہزار ریال 6لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔ البیر تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے البیر تنظیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے احسن قرار دیا ہے۔