بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی بے حرمتی کا دلخراش واقعہ ،برقع میں ملبوس تاش کھیلتی یہ خواتین کون ہیں،مقدس ترین مقام پر تاش اور لڈو کی محفل نے مسلم دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں خواتین کی تاش کھیلتے ہوئے تصاویر ، مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں خواتین کی تاش کھیلتے ہوئے تصاویرسامنے آئی ہیں ۔ان تصاویر میں مبینہ طور پر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں کھینچی گئی خواتین کی

تصویر میں انہیں تاش کے پتے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےبرقع میں ملبوس 4 خواتین فرش پر بیٹھی آرام سے تاش کے پتوں سے کھیل رہی ہیں۔تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے رات کے وقت میں کھینچا گیا، کیوں کہ خواتین کے ارد گرد لائٹیں جلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ تصویر میں دیگر افراد کو احرام میں آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم تاش کے پتے کھیلنے والی خواتین آرام سے اپنے کھیل میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔تصویر میں دیگر نقاب اور برقع پوش خواتین و احرام میں ملبوس مرد حضرات کو بھی فرش پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔تاش کے پتے کھیلنے والی چاروں خواتین سیاہ رنگ کے برقع میں ملبوس ہیں، جس وجہ سے ان کے چہرے نہیں دکھائی دے رہے۔سب سے پہلے اس تصویر کو ’شبکت رصد‘ کی جانب سے شیئر کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ خواتین مسجد الحرام کے باہر ’کنگ فہد‘ گیٹ کے سامنے تاش کے پتے کھیل رہی ہیں۔’اخبارک الان‘ کی خبر میں بتایا گیا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عرب دنیا میں غصے کے لہر دوڑ گئی، لوگوں نے تصویر میں نظر آنے والی خواتین کو ڈھونڈ کر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اخبارنا الیوم نے بھی وائرل تصویر کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خواتین کی تصویر کے بعد عرب ممالک میں لوگوں میں غصہ پایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…