بیجنگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ چین اور جنوبی افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ اور برکس ممالک کے رہنماوں کی جوہانسبرگ میں ملاقات کے سازگار انعقاد کے لئے ایک دوسرے کی حمایت کریں گے،ن،جنوبی افریقہ جامع اسٹرٹیجک تعلقات میں مزید بہتری کو فروغ دیا جائے گا۔چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوبی افریقہ کے نو منتخب صدر سیرل رامافوسا کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر چینی عوام کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے چین-
جنوبی افریقہ تعلقات کی ترقی کے لئے اہم خد مات سرانجام دی ہیں۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں چین-جنوبی افریقہ تعلقات کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشترکہ کوشش کے ذریعے باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ہزار اٹھارہ چین اور جنوبی افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ اور برکس ممالک کے رہنماوں کی جوہانسبرگ میں ملاقات کے سازگار انعقاد کے لئے ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔چین- جنوبی افریقہ جامع اسٹرٹیجک ساتھی کے تعلقات میں مزید بہتری کو فروغ دیا جائے گا۔