سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مجاہدین قابض بھارتی فوج کا محاصرہ توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ قابض فوج نوجوانوں کے پتھراؤ سے خوف زدہ ہو کر علاقے کا محاصرہ ختم کرکے بھاگ کھڑی ہوئی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے جمعہ کو صبح سویرے ضلع بارہ مولہ کے علاقے پلہالن کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ محاصرے کی کارروائی کے دوران علاقے
میں موجود مجاہدین کی قابض فوجیوں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اس دوران علاقے کے سینکڑوں نوجوان مجاہدین کی حمایت میں گھروں سے باہر آگئے اور قابض اہلکاروں پر شدید پتھراؤ شروع کر دیا۔قابض اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے لیکن مظاہرین نے پتھراؤ کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران مجاہدین قابض فوج کا محاصرے توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔