راولپنڈی (این این آئی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر بٹل ٗ تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے د و خواتین سمیت تین بے گناہ شہریوں کو زخمی کر دیا ٗپاک فوج نے سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیااور ان چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بٹل ٗ تتہ پانی اور کھوئی
رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت تین بے گناہ شہریوں کو زخمی کر دیا ۔زخمی ہونیوالوں میں دو خواتین24سالہ صبا آزاد ٗ36سالہ نگینہ اقصد شامل ہیں ۔پاک فوج نے سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیااور ان چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔