ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کے خلاف 250 شہروں میں لاکھوں خواتین کا احتجاج

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایک سال قبل جب ٹرمپ نے امریکی صدارت کا حلف اٹھایا تو دنیا بھر میں خواتین ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی تھیں۔ اب ان کے اقتدار میں آنے کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکا کے ڈھائی سو سے زائد شہروں میں ایک بار پھر خواتین سڑکوں پر نکلی آئی ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کی صدارت کا سال مکمل ہونے پر امریکا کے سیکڑوں شہروں میں لاکھوں خواتین اور ان کے حامیوں نے ٹرمپ کے متعدد خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات اور نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔

سان فرانسسکو، نیویارک، سیاٹل، لاس اینجلس، شکاگو اور پارک سٹی سمیت 250 سے زائد دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے ۔مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے خواتین کو نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے انتخابات اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں ۔ادھر واشنگٹن میں متعدد سینیٹرز کے دفاتر کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں شریک افراد امیگریشن پالیسی کے حوالے سے حکومتی اقدامات نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔

اس موقع پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ۔دوسری جانب سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈاووس میں بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔ ڈاووس میں ان دنوں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس جاری ہے ۔ جس میں صدر ٹرمپ سمیت ستر سے زائد عالمی رہنما شرکت کررہے ہیں ۔ادھرصدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح معاشی بہتری کے نتیجے میں خواتین کو روزگارکے بہتر مواقع میسر آئے اور گزشتہ اٹھارہ سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ بے روزگار خواتین کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے ۔ اس بات کا بھی جشن منایا جانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…